برطانیہ کی تیار کردہ کورونا ویکسین آسٹرا زینیکا کے استعمال سے خون جمنے کے واقعات کے بعد کئی ممالک نے اس کا استعمال روک دیا ہے۔
ناروے میں ایسے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جن میں آسٹرا زینیکا ویکسین لگنے کے بعد خون کی کلاٹنگ کے واقعات پیش آئے جس کے بعد ڈنمارک ، آئس لینڈ ، اٹلی اور آئرلینڈ نے اس کا استعمال روک دیا ہے۔ آسٹرا زینیکا کی وجہ سے خون جمنے کے صرف 22 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود اس کا استعمال روک دیا گیا ہے۔
برطانیہ اور عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ویکسین کا استعمال جاری رکھا جاسکتا ہے۔ آسٹرا زینیکا ویکسین بھارت میں تیار کی جا رہی ہے جہاں اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔