برطانیہ کے دارلحکومت لندن سمیت جنوبی برطانیہ میں بجلی کا طویل بریک ڈاﺅ ن ہوا ہے ، ائیر پورٹ اور ٹرین سروس معطل ہوکر رہ گئی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن اور جنوبی برطانیہ میں بجلی کا طویل بریک ڈاﺅ ن ہوا ہے۔ بجلی کی طویل بندش سے لندن اور جنوبی برطانیہ کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں ۔ بجلی کی بندش سے ٹرین او ر ائیر سروس معطل ہوئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی اور مشکلات کاسامنا ہے ،لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک سگنلز بھی بند ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں بھی مشکلات کا سامناہے ۔