برطانوی سفارتخانے نے آئندہ ہفتے سے ویزا درخواستیں وصول کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں برطانوی سفارتخانے کی جانب سے جاری ٹویٹر پیغام میں کہا گیا کہ آئندہ ہفتے ویزا سہولت مراکز پر اپوائنٹمنٹس ملنا شروع ہو جائیں گی۔ کورونا وباکے خدشات کے پیش نظر ویزا کے خواہشمندوں کوسہولت مراکز پر احتیاطی تدابیر پر عمل یقینی بنانا ہوگا۔سفارتخانے کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ ویزا کے خواہشمند ویب سائٹ سے مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔