کورونا وائرس کی نئی قسم آنے کے بعد چالیس ممالک نے برطانیہ کے ساتھ سفری تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور اپنے شہریوں کی برطانیہ آمد پر پابندی عائد کردی ہے۔
برطانیہ سے پروازیں سپین ، ہندوستان اور ہانگ کانگ سمیت دنیا بھر کے ممالک میں معطل کی جارہی ہیں۔اتوار کی شام فرانس نے برطانیہ کے ساتھ اپنی سرحد 48 گھنٹوں کے لئے بند کردی تھی، مطلب ڈوور کی بندرگاہ سے کوئی لاریاں یا فیری جہاز آر پار نہیں جا سکیں گے ۔فرانسیسی حکومت نے کہا کہ وہ ایسا نظام بنانا چاہتے ہیں تاکہ تجارتی راہداری کھلی رہے۔ یوروپی یونین کے رکن ممالک اس وقت کسی بڑی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے برسلز میں میٹنگ کر رہے ہیں۔