برطانیہ میں کرسٹوف نامی طوفان آگیا جس کے بعد پولیس نے وارننگ جاری کردی۔برطانیہ میں موسلا دھار بارشوں کے ساتھ ساتھ تیز ہواﺅں کا سلسلہ جاری ہے ۔ساوتھ یارکشائر اور گریٹر مانچسٹر پولیس نے بڑے خطرات کی وارننگ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ملک کے کچھ حصے میں بڑے پیمانے پر سیلاب سے نمٹنے کے لیے کام ہو رہا ہے۔ شمالی ، وسطی اور مشرقی انگلینڈ میں 50 سے زیادہ مقامات پر سیلابی صورتحال کی اطلاعات ہیں اور اسکی وجہ سے ریل سروسز کو منسوخ کردیا گیا ہے۔