سوموار کے روز شاہی خاندان میں پیدا ہونے والی پرنس ولیم کی بیٹی کا نام منظرعام پرآیا ۔نو مولود بچی کا نام شارلٹ الزبتھ ڈیانہ رکھا گیا ہے۔اس نام کی منظوری لینے کے لیے پرنس ولیم کو اپنی دادای سے ملنا پڑا جس کے بعد نام کا اعلان سرکاری طور پہ کیا گیا۔رواج کے مطابق نو مولود بچی کو اس کے نام کے آخری حصے سے پکار اجائے گا۔
لیڈی ڈیانہ سن انیس سو ستانوے میں پیرس میں ایک کارکے حادثہ میں جاں بحق ہو گئی تھیں۔وہ اس وقت دنیا کی مشہورترین خاتون تھیں۔ان کی تصاویر دنیا میں سب سے ذیادہ میڈیا میں چھپتی تھیں۔
NTB/UFN