برطانوی شہر برمنگھم میں پولیس نے بھنگ کی پوری فیکٹری پکڑلی۔
بھنگ کی فیکٹری کا پتہ اس وقت چلا جب پولیس نےویسٹ برومویچ میں ایک گھر پر چھاپہ مارا، منشیات کی مخبری پر پینی ہیل لین میں 40 سے زائد غیر قانونی پودوں کا انکشاف ہوا۔
پولیس نے ایک 20 سالہ شخص کو بی کلاس منشیات کاشت کرنے اور بجلی چوری کرنے کے شبے میں گرفتار کیا ہے۔ افسران کو متعدد کمروں میں ہائیڈروپونک سیٹ اپ کے ساتھ 40 سے زیادہ بھنگ کے پودے ملے۔