بستر مرگ پر شادی کر کے دولہا نے اپنی آخری خواہش پوری کرلی

بستر مرگ پر شادی کر کے دولہا نے اپنی آخری خواہش پوری کرلی

برطانیہ میں ایک خاتون نے بستر مرگ پر پڑے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ شادی کر لی۔ میل آن لائن کے مطابق 33سالہ گیری سمارٹ اور اس کی31سالہ گرل فرینڈ لورا سمارٹ آئندہ سال شادی کرنے والے تھے لیکن گیری سمارٹ کو پھیپھڑوں کا کینسر لاحق ہو گیا جو آخری سٹیج تک پہنچ چکا تھا اور ڈاکٹروں نے اسے چند دن کی ہی مہلت دی تھی۔

گیری سمارٹ کی آخری خواہش یہ تھی کہ وہ شادی شدہ ہو کر مرنا چاہتا ہے چنانچہ اس کی گرل فرینڈ لورا نے نارتھ ہیمپٹن جنرل ہسپتال میں ہی شادی کی تقریب کا اہتمام کیا اور وہیں دونوں نے شادی کر لی۔ شادی میں گیری اور لورا کے قریبی دوستوں اور خاندان کے لوگوں کے علاوہ ہسپتال کے عملے نے بھی شرکت کی۔

شادی کے چند گھنٹے بعد ہی گیری کی موت واقع ہو گئی۔ لورا کا کہنا تھا کہ ”جب گیری میں کینسر کی تشخیص ہوئی تو اس نے مجھ سے کہا کہ وہ شادی شدہ آدمی بن کر مرنا چاہتا ہے۔ ہسپتال کے عملے نے اس شادی میں ہماری بہت مدد کی۔ انہوں نے ہی پادری کو بلایا اور ہماری شادی کا سپیشل لائسنس حاصل کیا۔ “

اپنا تبصرہ لکھیں