کل رات کی ووٹوں کی گنتی کے مطابق آربائیدر پارٹی اس وقت تک ملک بھر میں صرف پچیس فیصد ووٹ حاصل کرپائی ہے۔آربائیدر پارٹی اس وقت پارلیمنٹ میں فریمسرت پارٹی اور ہوئرے کے بالمقابل حزب اختلاف کے بنچوں پر بیٹھتی ہے۔آربائیدر پارٹی کے لیڈر Bjørnar Skjæran بیارنارشاراننے ان نتائج پرمایوسی کا اظہار کیا ہے جبکہ پارلیمنٹ ممبر ٹرونڈکا کہنا ہے کہ انتخابات آربائیدر پارٹی کے لیے ڈرامائی ثابت ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنجیدہ بات ہے کہ چھ برس تک اپوزیشن میں بیٹھنے کے بعد انکے یہ نتائج آ رہے ہیں ہمیں ووٹوں کی گنتی میں احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے۔
جبکہ پیٹر ایگن کے مطابق خراب نتائج کی وجہ سے پارٹی کیکام کا رخ تبدیل ہو سکتا ہے۔اسی طرح یونیورسٹی ا لیکشن کمیشن کے تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ ناکامی کی صورت میں مختلفپارٹیاں آربائیدرپارٹی کو اپنے مقاصدکے لیے استعمال کریں گی۔
تاہم ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے تک نتائج تبدیل ہو سکتے ہیں۔
NTB/UFN