حب کے علاقہ میں فٹ بال میچ کے دوران دھماکے سے سات افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حب کے علاقہ الٰہ آباد ٹاؤن کے فٹبال گراؤنڈ میں فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جاری تھا کہ دھماکہ ہوگیا۔دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں گورنمنٹ جام غلام قادراسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ فوری طور پر دھماکےکی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے، بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرکے علاقےکو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔