نارویجن جہاز میں ایک اکیاون سالہ شخص جو کہ نشے میں تھا اس کے دھمکی آمیز رویہ کی وجہ سے جہاز کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔یہ شخص اپنے پاس بیٹھے ہوئے مسافروں کو جان سے مار نے کی دھمکی دے رہا تھا۔اس شخص کے خلاف ایوی ایشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یہ شخص جہاز میں سوار ہونے سے پہلے ہی نشیہ میں تھا۔ساتھی مسافروں نے خیال کیا کہ شائید وہ دوران پرواز سو جائے لیکن وارسا کراس کرتے ہی اس نے ہڑ بونگ مچانی شروع کر دی ۔جس کے بعد جہاز کے کپتان نے جہاز کو واپس موڑنے کا فیصلہ کر لیا۔اکیاون سالہ شخص کو اس وقت تھوڑی سی سمجھ آئی جب چھ با وردی اور اسلح سے لیس پولیس مین اسے پولینڈ کے کیپیٹل ائیر پورٹ پر جہاز میں گرفتار کرنے آئے۔
اس شخص پر بیرم ڈسٹرکٹ کورٹ میں مقدمہ چلانے کے ساتھ ساتھ نارویجن ائی ر لائن نے اس شخص سے دو لاکھ دس ہزار کراؤن کے جرمانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
ائیر لائن کے کمیونیکیشن مینیجر نیلسن کے مطابق یہ تخمینہ اس پرواز کی فالتو لینڈنگ کی وجہ سے لگایا گیا ہے۔اس شخص کے وکیل صفائی نے اس کیس پر کسی قسم کے تبصرے سے انکار کر دیا ہے۔
Source: NTB scanpix/UFN