ہنگری کے کیپیٹل بوداپسٹ میں Keleti کیلٹی اسٹیشن کے مقام پر سینکڑوں مہاجرین اور پناہ گزینوں نے اس وقت ٹرین کے ڈبوں پر یلغار کردی۔جب پولیس نے اسٹیشن کے آس پاس کے علاقے سے ان مہاجرین کا انخلاء کیا۔جمعرات کی صبح ہنگری کے کیپیٹل سٹی کے اسٹیشن پر بھگدڑکا منظر تھا جب مہاجرین نے ا اسٹیشن پر رکی ہوئی یک ٹرین میں گھسنے کی کوشش کی۔اسٹیشن پر بنائی گئی کیمرہ فوٹیج اور فلم میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح لوگ ٹرین میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے اور جو والدین اپنے بچوں کو ٹرین میں سوار نہیں کرا سکے تھے وہ اپنے بچوں کو ٹرین کی کھڑکیوں سے اندر کھنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔
NTB/UFN