بچوں کو دوا کھلانا یا پلانا ماﺅں کے لیے ایک کڑی آزمائش ہوتی ہے۔ تاہم اب ایک خاتون نے اس کا ایسا طریقہ بتا دیا ہے کہ ماﺅں کی مشکل ہی آسان ہو جائے گی۔
دی سن کے مطابق لورین مجیا نامی یہ خاتون ٹک ٹاک پر بچوں کی پرورش کے متعلق کئی طرح کے حربے شیئر کرتی رہتی ہے۔ گزشتہ دنوں اس نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ بچوں کو دوا پلانے کا یہ آسان طریقہ بتاکر لوگوں کو حیران کر دیتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو میں لورین کہتی ہے کہ آپ اپنے بچے کو دوا پلانے کے لیے فیڈر کا نپل استعمال کرکے خود بھی کوفت سے بچ سکتی ہیں اور اپنے بچے کو بھی بچا سکتی ہیں۔ لورین ویڈیو میں عملاً یہ طریقہ دکھاتی ہے۔ وہ اپنے بچے کو گود میں لٹاتی ہے اور فیڈر کا نپل بچے کو دیتی ہے گویا اسے دودھ پلا رہی ہو لیکن حقیقت میں اس نے اپنے دوسرے ہاتھ میں دوا کا ڈراپر چھپا رکھا ہوتا ہے۔