امریکا نے بچوں کی عسکری سرگرمیوں میں بھرتی کی فہرست میں پاکستان ، ترکی سمیت 14ممالک کا نام فہرست میں شامل کر لیا ۔ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق ترکی نے شام میں ” سلطان مراد“ گروپ کو نمایاں سپورٹ فراہم کی ہے ۔
امریکا کی جانب سے پاکستان ، ترکی ، افغانستان ، میانمار، جمہوریہ کانگو ، ایران، عراق ، لیبیا ، مالی ، نای¿جیریا، صومالیہ، جنوبی سوڈان ، شام ، وینز ویلا اور یمن کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے امریکی اقدام کو یکسر مسترد کیا ہے ۔
سلطان مراد شام کے ان نمایاں گروپس میں سے ہے جن کو ترکی ایک طویل عرصے سے سپورٹ کر رہا ہے ۔ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق سلطان مراد ان گروپس میں سے ہے جنہوں نے بچوں کی عسکری بھرتیاں کیں ۔
العربیہ کے مطابق ٹیلیفون پر صحافیوں کو دی گئی بریفنگ میں وزارت خارجہ کے ایک سینئر عہدے دار نے لیبیا میں بھی بچوں کو بطور فوجی استعمال کئے جانے کا حوالہ دیا ، انہوں نے کہا کہ واشنگٹن انقرہ کی جانب سے تعاون کی امید رکھتاہے ۔
خیال کیا جا رہاہے کہ امریکی اقدام کے بعد امریکا اور ترکی کے تعلقات میں کشیدگی بڑھے گی ۔