بچوں کے اسکولوں کے لیے فری کیمپنگ کا بل
نارویجن حکومت نے تمام اسکولوں کے بچوں کے لیے کیمپنگ ٹورز فری قرار دے دیے ہیں اب ان ٹورز کے لیے اسکولوں کو ادائیگی نہیں کرنا پڑے گی۔اس ریگولیشن کے مطابق کو ئی بھی اسکول اپنے طلباء کو اپنے پسندیدہ مقام پر چار روز تک کے لیے مفت سیر پر لے جا سکے گایہ قانون وینسترے پارٹی کی کوششوں سے کیا گیا ہے۔
یہ ٹرپ والدین اور اسکول مل کر پلان کریں گے تاکہ مختلف مسائل سے نبٹا جا سکے اور ٹور کو خوشگوار بنایا جا سکے۔یہ بل دس اپریل کو اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا۔اکثریتی حمائیت کی وجہ سے یہ جلد پاس ہو جائے گا اور اسکول اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
NTB/UFN