بھارتی ایئر فورس کا ایک اور مگ طیارہ پنجاب کے گاﺅں ” چہار پور“ میں گر کر تباہ ہو گیاہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئر فورس کے جنگی طیارے نے جلندھر کے قریب بیس سے پرواز بھری اور وہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا تاہم اس دوران طیارے میں کوئی تکنیکی خرابی آئی اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے گاﺅں میں کے بیچو بیچ فصلوں میں جا گرا تاہم اس حادثے میں بھارتی پائلٹ محفوظ رہاہے کیونکہ پائلٹ نے طیارہ زمین سے ٹکرانے سے قبل ہی خود کو ایجیکٹ کر لیا تھا ۔بھارتی ایئر فورس کا کہناہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کا حکم جاری کر دیا گیاہے ۔