بھارتی فوج کی ہٹ دھرمی جاری ، ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے 11 سالہ معصوم بچی شہید

بھارتی فوج کی ہٹ دھرمی جاری ، ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے 11 سالہ معصوم بچی شہید 

بھارتی فوج نے رکھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 11سالہ بچی شہید اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فورسز نےایک بارپھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایل او سی کی شہری آبادی کوبھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بھارت نے ایل او سی کے تتہ پانی اور رکھ چکری سیکٹر میں فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گیارہ سالہ بچی شہید،75 سالہ خاتون اور دو لڑکوں سمیت چار شہری شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے  فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

اپنا تبصرہ لکھیں