بھارتی نیوی کی ایک اور ناکامی، 21 روز تک پاکستانی آبدوز کا سراغ لگانے میں ناکام ۔ ۔ ۔ اپنے ہی میڈیا نے بھانڈا پھوڑ دیا

بھارتی نیوی کی ایک اور ناکامی، 21 روز تک پاکستانی آبدوز کا سراغ لگانے میں ناکام ۔ ۔ ۔ اپنے ہی میڈیا نے بھانڈا پھوڑ دیا

بالاکوٹ واقعہ کے بعد تھرتھر کانپتی انڈین نیوی اکیس روز پی این ایس سعد کی تلاش میں ماری ماری پھرتی رہی، ساٹھ جنگی جہاز اور کئی طیارے ایک پاکستانی آبدوز کا پتا نہ چلا سکے اور بالآخر بھانڈا پھوٹنے پر بھارتی میڈیا اپنی فوج پر برس پڑا۔

ہمیشہ آگ بھڑکانے والا بھارتی میڈیا بھی پاکستان نیوی کی جنگی مہارتوں کا معترف نکلا۔انڈین میڈیا کے مطابق بالاکوٹ واقعہ کے بعد پی این ایس سعد اعلیٰ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی نیوی کی نظروں سے اوجھل ہوگئی۔ پاکستان کی جدید ترین آبدوز نے جنگی پوزیشن لی تو بھارت کو خطرہ پڑ گیا کہ کہیں آبدوز گجرات کے ساحل یا ممبئی میں مغربی بیڑے کے ہیڈ کوارٹرز پر حملہ نہ کر دے۔

میڈیا کے مطابق ساٹھ جنگی جہاز اور متعدد طیارے آبدوز کی تلاش کے لیے تعینات کئے، مگر جدید سیٹلائٹ سے مدد لینے کے باوجود نکمی بھارتی بحریہ کو کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔اکیس روز بعد پتا چلا کہ پی این ایس سعد پاکستان کے مغربی حصے میں بھارت کے خلاف پوزیشن سنبھالے ہوئے تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں