ھارتی پولیس کی جانب سے مسلمانوں سے نماز تراویح کے بعد کورونا کے خاتمے کی دعا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے ۔جس میں پولیس اہلکار کو اعلان کرتےہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس افسر نے مسلمانوں کو رمضان کی آمد کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سنا ہے کہ تراویح میں کی گئی دعائیں ضرور قبول ہوتی ہیں اور جلدی سنی جاتی ہیں اس لیے مقدس مہینے تراویح کے اجتماعات میں کورونا کے خاتمے کے لیے دعا کرائی جائے۔