بھارت سے سرحدی کشیدگی، چین نے بڑا کام کردیا

بھارت سے سرحدی کشیدگی، چین نے بڑا کام کردیا

بھارت چین سرحدی تنازع کے حوالے سے نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔  بھارتی میڈیا نے اپنے فوجی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چینی فوجی اسلحے سمیت ‘اپنی’ حدود میں واپس چلے گئے ہیں۔

بھارتی خبررساں ادارے اے این آئی کے مطابق چینی فوج ایک سے دو کلومیٹر پیچھے چلی گئی ہے۔ فوجی اپنی گاڑیاں اور دیگر سامان بھی واپس منتقل کرچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چین کی جانب سے یہ فیصلہ کور کمانڈر سطح پر ہونے والے مذاکرات میں کیاگیا۔

خیال رہے بھارت کی جانب سے پہلے مسلسل اس بات کی تردید کی جارہی تھی کہ چین اس کی حدود پر قبضہ کرچکا ہے۔ انڈٰین وزیر اعظم نریندر مودی بھی کہہ چکے ہیں کہ چینی فوج بھارت کے اندر تک نہیں آئی ہے۔بھارتی میڈیا کا یہ تازہ ترین بیان انڈٰین وزیراعظم کے گزشتہ بیانات پر کئی سوالیہ نشان ثبت کرتا ہے۔سوشل میڈیا پر بھی کئی بھارتی صارفین یہ سوال کرتے نظرآئے کہ کیا مودی قوم سے جھوٹ بول کر گمراہ کررہے تھے کہ چینی فوج انڈین حدود میں نہیں آئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں