بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اب تک کے سب سے زیادہ تین لاکھ 86 ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 3498 افراد زنگی کی بازی ہار گئے ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس تیزی کے ساتھ تباہی مچا رہا ہے اور ہر طرف شہری پریشانی کے عالم میں مبتلا ہیں جبکہ لوگوں کو اپنے پیاروں کو ہسپتال لے جانے کیلئے رکشہ اور جان بچانے کیلئے آکسیجن سلینڈر تک بھی نہیں مل رہے ہیں ۔
اس پریشان کن صورتحال میں بھارتی ریاست مادھیا پردیش سے تعلق رکھنے والے نوجوان مسلمان رکشہ ڈرائیور نے شاندار قدم اٹھاتے ہوئے اپنے رکشے کو ایمبولینس میں تبدیل کر دیاہے اور وہ مریضوں کو مفت میں ہسپتال پہنچا رہاہے ۔ جاوید نامی رکشہ ڈرائیور نے اپنے رکشے میں آکسیجن سلینڈر لگا دیا ہے تاکہ جو بھی مریض کورورنا سے متاثر ہو اسے راستے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑا ۔جاوید کا کہناہے کہ میں نے سوشل میڈیا اور نیوز چینلز پر دیکھا کہ لوگوں کو ایمبولینس نہ ملنے کے باعث کس طرح ہسپتال لے جایا جارہاہے ، تو میں نے یہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔