بھارتی ریاست اُتر پردیش میں’ کورونا ماتا‘ کے نام سے مندر تعمیر کرکے اس کی عبادت شروع کردی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مندر اترپردیش کے گاؤں شکلاپور میں بنایا گیا ہے۔ یہ مندر نیم کے ایک درخت کے نیچے بنایا گیا ہے جہاں نہ صرف اس گاؤں سے، بلکہ آس پاس کے دیہات سے بھی لوگ آکر کورونا ماتا کی پوجا کرتے ہیں اور نذرانے چڑھا کر ’کورونا دیوی‘ کو خوش کرتے ہیں تاکہ وہ کورونا کی وبا سے محفوظ رہیں۔مندر میں سفید رنگ کا مجسمہ رکھ کر اسے ماسک بھی پہنایا گیا ہے۔
اس سے قبل بھارت میں کورونا سے نجات کے لیے شہریوں کی جانب سے گائے کے گوبر سے نہانے اور اسے جسم پر لیپ کرنے کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں۔