بھارت میں قتل کے الزام میں 20سال قید کاٹ کر واپس آنے والے پاکستان کے مائیکروبائیولوجسٹ ڈاکٹر خلیل چشتی کرا چی میں وفات پاگئے ہیں جس کی تصدیق ان کے بیٹے کی جانب سے کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹرخلیل بھارتی شہراجمیر میں ایک شخص کے قتل کے الزام میں 20 سال تک قید رہے اور دسمبر 2012میں بھارتی سپریم کورٹ نے انہیں بری کیا تھا جس کے بعد وہ80سال کی عمر میں پاکستان واپس آئے تھے۔
ڈاکٹرخلیل چشتی کی عمر89 برس تھی اوروہ کافی عرصے سے علیل تھے۔