بیرون ملک جانے والے نارویجن بچوں کے اخراجات کی رقم بند

پچھلے برس بیرون ملک میں تین ماہ سے ذیادہ کا عرصہ گزارنے والے بچوں کے اخراجات کی رقم نارویجن حکومت نے بند کر دی۔یہ وہ رقم ہے جو نارویجن حکومت اٹھارہ سال سے کم عمر کے بچوں کو دیتی ہے۔اس میں ان تمام خاندانوں کے بچے شامل ہیں جنہوں نے بیرون ملک میں تین ماہ سے ذیادہ ٹھہرنے کی اطلاع دی ہے یا اطلاع نہیں دی۔
محکمہء روزگار کی سربراہ Anne-Louise Nore. آنے لوئس کے مطابق محکمہء روزگار کے پاس ان بچوں کے بارے میں کوئی باقائدہ معلومات نہیں کہ کتنے خاندان بیرون ملک میں تین ماہ سے ذیادہ ٹھہرتے ہیں؟وہ کب اور کہاں جاتے ہیں؟نہ ہی اس قسم کے اعدادو شمار اکٹھے کرنے کا انکا کوئی منصوبہ ہے۔اس لیے کہ اس کے لیے بہت ذیادہ اخراجات درکار ہیں۔
محکمہ کے پاس صرف ضروری معلومات ہے جس سے وہ یہ پتہ چلا سکتے ہیں کہ بچے کہاں چلے گئے ہیں اس کے علاوہ اس کی مدد سے غیر قانونی جرائم کا بھی پتہ چلایا جا سکتا ہے۔اس مقصدکے لیے فلاحی ادارے نے روزگار کے ادارے سے معلومات حاصل کرنے کے لیے درخواست دے دی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں