بیرون ملک سفر کرنے والے نارویجن باشندوں کو انشورنس کمپنیوں نے خبردار کیا ہے کہ بیشک یہاں وبائی مرض تقریبا! ختم ہو چکا ہے تاہم باقی ممالک میں حالات مختلف ہو سکتے ہیں۔اسلیے ایسٹر کی چھٹیوں میں سیر کرتے وقت احتیاط کریں۔ کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے وہ خبردار کرتے ہیں کہ
۔ہوائی اڈے پر جلدی پہنچیں۔
۔بیرون ملک کے سفر میں ہمیشہ آگے کی سوچیں
انشورنس کمپنیوں نے نارویجنوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفر اب اتنا ہموار نہیں رہا جتنا پہلے تھا۔نارویجن انشورنس کمپنی کے ڈائیریکٹر نے نارویجن نیوز ایجنسی سے گفتگو کے دوران بتایا کہ اکثر مسافر بغیر تیاری کے نتیجے میں نکلتے ہیں جس میں کورونا ٹیسٹ کا نہ ہونا شامل ہے اس کے نتیجے میں ہمیں سالانہ ساڑھے چار ہزار کے لگ بھگ فون کالز موصول ہوتی ہیں۔انہوں نیبتایا کہ اس سلسلے میں مسافروں کو مندرجہ ذیل مسائل پیش آتے ہیں
۔اکثر مسافر فلاٗٹ سے صرف ایک گھنٹہ پہنچ جاتے ہیں، جو کہ نا کافی ہوتا ہے۔۔بیشتر مسافر کورونا پاسپورٹ کے بغیر ہی ائیر پورٹ پہنچ جاتے ہیں بعد میں انہیں خفت اٹھانی پڑتی ہے۔
ایسٹر کی چھٹیوں میں سفر کرنے والے نارویجنوں کو انہوں نے بتایا کہ اگر وہ ائیر پورٹ کافی وقت پہلے پہنچ جاتے ہیں ت تو وہ کسی مسلے کی وجہ سے انشورنس کمپنی سے مدد لے سکتے ہیں ورنہ فلائٹ سے کم وقت ائیر پورٹ پہنچنے پر انشورنس کمپنی مدد نہیں کر سکتی
NTB/UFN