)بیلجیم کا جنگی طیارہ ایف 16نیدر لینڈ میں گر کر تباہ ،خوش قسمتی سے پائلٹ جان بچانے میں کامیاب ہو گیا ۔تفصیل کے مطابق بیلجین پائلٹ جنگی جہاز کو پارکنگ ایریا میں اتارتے وقت کنٹرو ل کھو بیٹھا اور جہاز گھومنا شروع ہو گیا ،اس دورا ن پائلٹ ہنگامی طور پر جہاز سے باہر نکل گیا اور اس کی ٹانگ پر معمولی زخم آئے ۔جنگی جہاز نیدر لینڈ کے علاقے لی وارڈن میں واقع ایک پارک میں گرا جہاںپڑا سامان تباہ ہوا۔نیدر لینڈ کی ایمرجنسی سروسز نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا ۔
مذکورہ واقعہ ایک ٹریننگ سیشن کے دوران پیش آیا ،نیدر لینڈ کے علاقے لی وارڈن میں بیلجیم ،ناروے اور نیدر لینڈ کے پائلٹ ہتھیاروں کی انسٹرکشن کے کورس پر ہیں ۔اس کورس کے لیے بیلجیم کے پانچ جنگی جہازوں کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔