بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈھولچی گونگا سائیں حرکت قلب بند ہونے کے سبب خالق حقیقی سے جا ملے, ان کی تدفین لاہور کے ٹھوکر نیاز بیگ قبرستان میں کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق گونگا سائیں پاکستان کے علاوہ یورپی ممالک سمیت دنیا بھر میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں، انہیں متعدد عالمی ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ انہوں نے اپنے مخصوص ڈھول بجانے کے انداز سے جرمنی، برطانیہ اور امریکہ میں صوفی موسیقی کو روشناس کرایا۔ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص ان کی خاص پہچان تھا، وہ خود ہی ڈھول بجاتے اور رقص کر کے دیکھنے والوں کا جی لوٹ لیتے، ان کے مداح لاہور میں واقع حضرت شاہ جمال ؒ کے مزار پر ان کا مخصوص رقص دیکھنے ہر جمعرات آتے تھے۔