بیورنڈال ہیلگ اسکول میں زیر تعلیم طلباء کی ماؤں کے لیے اسکول کی انتظامیہ نے ایک آن لائن عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا۔ پارٹی میں اسکول کی اساتذہ اور پرنسپل انیلا ریاض نے ماؤں کو خوش آمدید کتے ہوئے پروگرامکے مقاصد بتائے اور کہا کہ اس پروگرام کا مقصد اس وبائی مرض کے دور میں عید الفطر کے تہوار کے حوالے سے ماؤں کو مل بیٹھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ ہر ہفتے بچے اسکرین کے سامے کلاس اٹینڈ کرتے تھے جس میں ماؤں کا بھی تعاون شامل ہے اگر مائیں بچوں کو تیار نہ کریں بچے کمپیوٹر یا مابوئل کے سامنے بیٹھ کر پڑھنے کے لیے تیار نہیں ہوتے کیونکہ تعلیم سے متعلق تمام الفاظ تراکیب اور مقامات بچوں کے لیے پابندی کا احساس دلاتے ہیں خاص طور سے پاکستانی بچوں کے لیے۔بچے استاد،اسکول اور کتابوں کا نام سن کر بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن یہ ماؤں کا کام ہے کہ وہ انہیں پابند کرتی ہیں۔۔
اس کے بعد باقی استذہ اور ماؤں نے بھی اپنا تعارف کروایا پروگرام کے آخر میں ماؤں کو ایک دلچسپ کھیل کھلایا گیا جبکہ کچھ ماؤں نے بچوں کی تربیت سے متعلق کچھ مسائل کا بھی ذکر کیا اور ویک اینڈ اسکول میں استذہ کی کارکردگی کو بھی سراہا۔
اردو فلک کی جانب سے ویک اینڈ اسکول کے بچوں کو دیے جانے والے تحائف انہیں سمر فئیر ویل پارٹی میں دیے جائیں گے۔
source/ urdufalak.net