رپورٹ نمائندہء خصوصی اردو فلک ڈاٹ نیٹ
انیس ستمبر سے بیورنڈال اسلامک کلچرل سینٹر آئی سی سی (ICC) میں واقع ہیلگ اسکول ویک اینڈ اسکول میں بچوں کی کلاسز کا آغاز ہو گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس سے کورونا کے وبائی مرض کی وجہ سے مساجد کو بند کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے مسجد کی عمارت سے ملحقہ ویک اینڈ یا ہفتہ وار اسکول میں بھی بچوں کی کلاسز بند کر دی گئی تھیں۔ اس کے بجائے ان کلاسز کا اجراء اسکول کی انتظامیہ کی جانب سے آن لائن جاری رکھا گیا تھا۔
انیس ستمبر کو اس طویل مدتی تعطل کے بعد دوبارہ اسکول کا اوپن ڈے منایا جائے گا جس میں بچوں کی مائیں بچوں کے ساتھ حصہ لیں گی۔جبکہ اسکول کی انتظامیہ نے علاقے یں رہنے والے تارکین وطن کے والدین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ اپنے عزیزوں اور جاننے والوں کے بچوں کو بھی اسکول میں آنے کی ترغیب دیں۔
اسکول میں بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ مادری زبان اردو کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔اس کے علاوہ بچوں کی تربیت کے لیے عملی سرگرمیاں اور مشاغل کی مشقیں بھی تربیت یافتہ اساتذہ کی نگرانی میں کروائی جاتی ہے جو کہ انکی شخصیت اور کردارسازی میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
اتوار کے روز ویک اینڈ اسکول میں بچوں کو اسکول کے اساتذہ نے مختلف کھیل اور سرگرمیاں کروائیں اور بچوں کی تواضع نارویجن پین کیک ڈش وافلر سے کی۔اسکول کے اوپن ڈے میں بڑی تعداد میں بچوں نے حصہ لیا۔
بیورنڈال اسکول نے اس سال چودہ اگست کے موقع پر بچوں کے ملّی نغمہ اور شاعر مشرق علامہ اقبال کی نظموں پر مبنی ٹیبلوز بھی پاکستانی ایمبیسی میں پیچ کیے جنہیں اساتذہ شاہدہ بی بی اور انیلا نے تیار کروایا تھا۔ایمبیسی کی جانب سے بچوں کے اس خوبصورت پروگرام کو بہت سراہا گیا تھا۔
نوٹَ مزید معلومات کے لیے والدین اردو فلک ڈاٹ نیٹ کو ای میل لکھ کر یا ان موبائل نمبروں پہ رابطہ کر سکتے ہیں۔
Shahida Bibi
47 454 68 037
Resource /urdufalak.net newsdesk