بیوی کے قاتل عراقی کی عدالت میں پیشی

بیوی کے قاتل عراقی کی عدالت میں پیشی
پچھلے سال دسمبر میں ایک چوالیس سالہ عراقی کی سینتیس سالہ بیوی کی لاش اس وقت فریزر سے ملی جب وہ عراق میں تھا۔پولیس نے اس عراقی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔عراقی نے بیوی کے قتل کا اقبال جرم کر لیا ہے۔بدھ کے روز ہلینگدال کورٹ Hallingdalمیں ملزم کے مقدمے کی سماعت ہو گی۔
دونوں میاں بیوی کا تعلق عراق سے تھا۔ان دونوں کے دو بچے تھے جنہیں اس حادثہ کے بعد پولیس نے انکی دیکھ بھال کے لیے ادارے کے حوالے کر دیا۔ عورت کی موت پندرہ دسمبر دو ہزارچودہ میں دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔وکیل صفائی کنوت اولے Knut-Ole Bakke Hansen کا کہنا ہے کہ اسکے کلائنٹ سے یہ جرم اچانک غصے کی حالت میں سرزد ہوا۔وہ اپنے گناہ پر بہت نادم اور شرمندہ ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں