امریکی خاتون نے کینسر میں مبتلا باپ کی آخری خواہش ہسپتال میں ہی شادی کرکے پوری کردی، بیٹی کی شادی ہوتے ہی باپ دنیا سے رخصت ہوگیا۔ یقینا ہر باپ کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی اپنی آنکھوں سے دیکھے اور شادی میں اچھے سے اچھا انتظام کرے، یہی خواہش کینسر میں مبتلا امریکی شہری کی بھی تھی،جسے بیٹی نے ہسپتال میں ہی پورا کردیا۔
پیھپھڑوں کے کینسر میں مبتلا شخص کی بیٹی نے باپ کی آخری خواہش پوری کرنے کے لیے ہسپتال میں ہی شادی کا فیصلہ کیا اور آئی سی یو میں شادی کا انتظام کیا گیا۔باپ نے بستر مرگ سے ہی اپنی بیٹی کو شادی کے بندھن میں بندھتے دیکھا اور شادی کے بعد ہی دنیا سے رخصت ہوگیا۔شیلبی اور منگیتر جیریڈ نے صرف 30 منٹ میں شادی کی منصوبہ بندی کی، شیلبی نے کہا کہ یہ اس کی زندگی کا ‘خوبصورت ترین لمحہ’ تھا لیکن والد بیماری کے باعث شرکت نہیں کرسکتے تھے اس لیے شادی کو مختصر کردیا۔کینسر سے لڑتا باپ ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل تھا اور وہی اپنی بیٹی کی زندگی کے یادگار لمحوں کا عینی شاہد بنا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کینسر میں مبتلا شخص اسٹیون نے کہا تھا کہ اسے دوبارہ پیھپڑوں کا کینسر ہوگیا ہے اور اس کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جس کے باعث وہ زیادہ وقت تک زندہ نہیں پائے گا۔بیٹی نے باپ کے کینسر سے متعلق سنا تو اپنی شادی ہسپتال میں ہی کرنے کا فیصلہ اور آئی سی یو میں ہی اپنے منگیتر سے باپ کے سامنے شادی کی۔سیلبی (شیلبی) نے فیس بک پر لکھا کہ میرے اور جیریڈ نے اسطرح شادی کرنے کا کبھی نہیں سوچا تھا لیکن ہم نے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں شادی کی اور یہ میری زندگی کا خوبصورترین لمحہ تھا کیونکہ میرے والد نے مجھے شادی کے بندھن میں بندھتے دیکھا۔امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ ہماری شادی مکمل ہوتے ہی والد دنیا سے رخصت ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ہوئی تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور ایک ہفتے کے دوران اس ویڈیو کو 3 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں صارفین نے کمنٹس کیے ہیں۔