بیٹی کے جہیز کیلیے ڈاکہ

وسیم ساحل
انڈیا کی ریاست بہار کے شہر بھاگلپور میں ایک باپ نے بیٹی کا جہیز اکٹھا کرنے کے لیے بینک میں ڈاکہ ڈالا ۔

بھاگلپور کے سینیئر پولیس اہلکار ضمیر کمار نے بی بی سی کو بتایا کہ کچھ لوگوں نے 26 مئی کو بھاگلپور کے گھنٹہ گھر میں بہار دیہی بینک کو لوٹا تھا۔

پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ ’گرفتار لوگوں نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ انہوں نے جہیز کی رقم حاصل کرنے کے لیے ڈاکہ ڈالا تھا۔‘

پولیس کے مطابق كنہیا نے اس بار اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کے جہیز کے لیے ڈاکہ ڈال تھا۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی کی اس واردات میں اس کے داماد اور دیگر رشتہ دار بھی شامل تھے۔

معلومات کے مطابق كنہیا یادو کو جہیز میں پانچ لاکھ روپے دینے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکے کے بعد كنہیا نے جہیز کی رقم پہنچانے کے لیے لڑکے والوں سے رابطہ بھی کیا لیکن پولیس کے دباؤ کی وجہ سے ایسا نہیں ہو پایا۔

پولیس نے اس معاملے میں چار افراد کی گرفتاری اور ان کے پاس سے چھ لاکھ روپے برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ۔

Waseem Sahil

اپنا تبصرہ لکھیں