فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں خاتون نے بیٹے کو تنخواہ نہ دینے پر پیزا شاپ پر توڑ پھوڑ کی جبکہ ملازمین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
دنیا نیوز کے مطابق خاتون نے غصے میں آکر پیزا شاپ کے دورازے اور دیگر سامان بھی توڑ دیا۔ دکان کے ملازمین کی جانب سے مدد کیلئے پولیس کو بلایا گیا تو خاتون نے اہلکاروں کو بھی آگے لگا دیا اور ان کیساتھ بھی ہاتھا پائی شروع کر دی۔
پولیس اہلکاروں نے خاتون کو حراست میں لیتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔