بےوفا کون , تحقیق سامنے آ گئ‎

وسیم ساحل
 وفا اور بے وفائی فطری انسانی رویہ ہے جس کا کسی کی شکل سے اندازہ نہیں کیا جا سکتا مگر ایک حالیہ تحقیق میں سائنسدانوں نے معلوم کیا ہے کہ ہاتھ کی انگلیوں پر نظر ڈالنے سے کچھ اندازہ ہو سکتا ہے کہ کسی شخص میں وفا یا بے وفائی کا امکان ہے یا نہیں۔ 
آکسفورڈ یونیورسٹی اور نارتھمبیا یونیورسٹی کے سائنسدانوںنے 600 افراد کے مطالعہ کے بعد معلوم کیا کہ جن لوگوں میں انگوٹھی والی انگلی کی لمبائی شہادت والی انگلی سے زیادہ ہوتی ہے وہ زیادہ بے وفا ہوتے یں اور ان کے ساتھ دیرپا تعلق کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ اسی طرح ان لوگوں کی جنس مخالف کے ایک سے زائد افراد میں دلچسپی زیادہ ہوتی ہے اور یہ جنسی طور پر زیادہ متحرک ہوتے ہیں۔ یہ لوگ میل جول بھی زیادہ پسند کرتے ہیں اور یہ مرد ہیں تو ان میں مزاج کی شدت اور جرائم کی طرف رغبت قدرے زیادہ ہوتی ہے جبکہ جن خواتین کی انگوٹھی والی انگلی شہادت والی انگلی سے لمبی ہوتی ہے وہ صنف مخالف کی بجائے اپنی ہی صنف میں زیادہ دلچسپی لیتی ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس فرق کیوجہ بیضہ دانی میں ٹیسٹو سٹیرون ہارمون کا فرق ہے۔ اگر یہ ہارمون زیادہ ہو تو پیدا ہونے ولے بچے کی انگوٹھی والی انگلی شہادت کی انگلی نسبتاً لمبی ہو گی۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے “Biology Letters” میں شائع کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان رافیل وولڈ ارسکی کہتے ہیں کہ اس تحقیق کا یہ مطلب نہیں کہ گر آپ کی محبوبہ کی انگوٹھی والی انگلی نسبتاً لمبی ہے تو آپ یہ سمجھنے لگیں کہ وہ بے وفائی کرے گی۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ ایک عمومی بات ہے اور ہر ایک میں ایسا نہیں ہوتا ہے۔

Klikk her for å svare eller videresende

waseem hyder

اپنا تبصرہ لکھیں