تارکین وطن بچوں کی گھروں پر تعلیم کے بارے میں تشویش

ایک حالیہ جائزہ رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ تارکین وطن کے وہ بچے جن کے خاندان وائرس کی وباء سے متاثر ہوئے ہیں او کم وسائل رکھنے والے بچوں کی تعلیم درست طریقے سے نہیں ہو سکی۔
اس بات کا اظہار وزیر انٹیگریشن گوری میلبی نے ایک اخباری بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر اساتذہ نے وبائی دور میں ڈیجیٹل طریقہ تعلیم کے ذریعے تعلیمی نظام پر پورا اعتماد ظاہر کیا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ بیشتر اساتذہ نے کم وسائل رکھنے والے طلباء اور تارکین وطن خاندانوں کے طلباء تک تعلیم کی رسائی اور رابطہ نہ ہونے کی شکائیت کی ہے۔جو کہ ایک لمحہء فکریہ ہے کیونکہ بیشتر طلباء کے پاس انٹرنیٹ کنیکشن نہیں تھا۔
لہٰٰذا حکومت نے اسکولوں اور بچوں کو مزید ڈیجیٹل سہولیات مہیاء کرنے کے لیے اسی ملین کراؤن کا بجٹ مخصوص کیا ہے جس میں سے ساٹھ ملین کراؤن گھروں میں پڑہائی کے دوران استعمال ہونے والے ڈیجیٹل آلات کی خریداری پر استعمال کیے جائیں گے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں