نارویجن حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ناروے میں بسنے والے تارکین وطن اب ناروے کی شہریت کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کی شہریت بھی رکھ سکیں گے۔اس طرح غیر ملکی پس منظر رکھنے والے نارویجن شہری اپنے ملک کی شہریت برقرار رکھتے ہوئے نارویجن شہریت رکھنے کے اہل بھی ہوں گے۔یہ قانون یکم جنوری سن دو ہزار بیس سے لاگو ہو گا۔
وزیر تعلیم جان تھورے سانر Jan Tore Sanner نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اس دہری شہریت کے قانون سے ناروے جدید ترقی کی دوڑ میں ذیادہ رفتار سے حصہ لے سکتا ہے جہاں اس کے شہری کئی مماالک کے ساتھ مل کر کام کر سکیں گے۔
پچھلے برس پارلیمنٹ نے حکومت کے اس بل کی منظوری دی تھی جس کے تحت نارویجن شہریوں کو دوہری شہریت کا حق دیا گیا ہے۔کیبینٹ اس قانون کو مزید ترامیم کے ساتھ یکم جنوری دو ہزار بیس نے نافذالعمل کرے گی۔
NTB/UFN