مس یونیورس کا مقابلہ دہائیوں سے منعقد ہو رہا ہے او رپڑوسی ملک بھارت کی حسینائیں ایک سے زائد بار یہ مقابلہ جیت چکی ہیں تاہم پاکستان تو کیا، آج تک کسی مسلمان ملک نے اس مقابلے میں حصہ ہی نہیں لیا تھا۔ اب پہلی بار بنگلہ دیش نے روایت توڑنے جا رہا ہے اور ایک بنگالی حسینہ نے 2019ءکے مس یونیورس مقابلے میں شرکت کر رہی ہے۔
ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق بنگلہ دیش کی اس ماڈل کا نام شیریں اختر شیلا ہے جس نے حال ہی میں مس یونیورس بنگلہ دیش کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اسے مس یونیورس بنگلہ دیش کا تاج بھارت کی سابق مس یونیورس سشمیتا سین نے تاج پہنایا۔ وہ پہلی بھارتی ماڈل تھیں جنہوں نے 1994ءمیں مس یونیورس کا اعزاز جیتا تھا۔ مس یونیورس 2019ء8دسمبر 2019ءکو منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں شیریں اختر بھی شریک ہوں گی۔ شیریں اختر ڈھاکہ یونیورسٹی میں فزکس کی طالبہ ہیں اور ڈگری کے تیسرے سال میں پڑھ رہی ہیں۔ ان کے والد بنگلہ دیش کی بارڈر گارڈ فورس میں ملازم ہیں۔
Recent Comments