تازہ ترین ” چینی بحران میں عوام کو 97 ارب روپے کا چونا لگا” ایسا دعویٰ منظر عام پر کہ اس تبدیلی پر پاکستانیوں کے واقعی آنسو نکل آئے کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے یہ ہزاروں قبریں کس ملک میں تیار کی گئی ہیں؟ جان کر روح کانپ اٹھے

کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے یہ  ہزاروں قبریں کس ملک میں تیار کی گئی ہیں؟ جان کر روح کانپ اٹھے

جنوبی امریکہ کے سب سے بڑے ملک برازیل میں حکام نے کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والے لوگوں کی تدفین کیلئے لاتعداد قبریں تیار کرلی ہیں۔

رشیا ٹوڈے کی جانب سےشیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے بڑی تعداد میں قبریں تیار کی جاچکی ہیں۔ حکام نے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اتنی بڑی تعداد میں قبریں تیار کی ہیں۔ آر ٹی کے مطابق یہ قبریں برازیل کے اہم شہر ساؤ پالو میں تیار کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ برازیل میں کورونا وائرس کے 10 ہزار 475 مثبت کیسز سامنے آچکے ہیں اور یہاں اب تک اس عالمی وبا کے باعث 448 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔  برازیل میں   کورونا کی وجہ سے اموات کی شرح پریشان کن حد تک زیادہ ہے۔ یہاں اب تک 575 کیسز کلوز ہوئے ہیں جن میں سے 448 ہلاکتیں ہوئیں اور صرف 127 لوگ صحتیاب ہوئے ۔ یعنی برازیل میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک کی شرح اموات 78 فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں