سپیس ایکس کا راکٹ تجرباتی پر واز کے دوران امریکی ریاست ٹیکساس میں زمین پر گر کر تباہ ہو گیا تاہم راکٹ میں کوئی شخص سوار نہیں تھا۔
کمپنی Starship راکٹ تیار کر کے اسے مریخ پر بھیجنے کی خواہش مند ہے اور ا س سے پہلے بھی کمپنی کے 2 راکٹ گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بار پھر راکٹ تجرباتی پرواز کے لیے بھیجا جارہا تھا تو انجن سٹارٹ ہونے کے ایک سیکنڈ بعد کمپیوٹر نظام میں کچھ خرابی نوٹ کی گئی تھی جس پر پرواز ملتوی کردی گئی تھی۔