مصری شہریوں کے مطابق ترکی سب سے بہتر مسلم ملک ہے۔ جب کہ ایک فیصد مصری شہری پاکستان کو سب سے بہتر ملک سمجھتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، مصر کے شہریوں کی اکثریت کا خیال ہے کہ مسلم ممالک میں ترکی سب سے آگے ہے۔ مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کے جاری پروپیگنڈہ کے باوجود مصری شہریوں کی بڑی تعداد کا کہنا تھا کہ وہ ترکی کے حق میں جنگ کرنے کو بھی تیار ہیں۔
حال ہی میں تحقیقاتی فرم اریڈا کی جانب سے کیے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 31.4 فیصد مصری شہری ترکی کو مصر کے ساتھ سب سے بہتر مسلم ملک سمجھتے ہیں۔ جب کہ 10.4 فیصد کا خیال ہے کہ سعودی عرب سب سے بہتر مسلم ملک ہے۔
6.2 فیصد شہریوں کا خیال ہے متحدہ عرب امارات، 1.6 فیصد کے مطابق، قطر، 1 فیصد کے مطابق پاکستان اور 0.5 فیصد کے مطابق ایران ، 9.7 کے مطابق، دیگر ممالک اور 39.2 فیصد مصری شہریوں کے مطابق کوئی بھی مسلم ملک بہتر نہیں ہے۔ جب کہ 15.3 فیصد مصری شہریوں کا کہنا تھا کہ جنگی صورت حال میں وہ ترکی کے شانہ بشانہ ہوں گے۔