ارطغرل غازی مسلمانوں کے تابناک ماضی کا ایک اہم کردار تھا جس نے صلیبی فوج کو ناکوں چنے چبوائے اور تابہ ابد مسلمانوں کے ہیرو کی حیثیت پائی۔ اس مسلم حکمران کی زندگی پر بننے والے ٹی وی ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ نے ترکی اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے اور ہالی ووڈ کی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ گیا، مگر اس ڈرامے کی وجہ سے ترکی میں اس عظیم ہیرو کا لگایا گیا مجسمہ ہٹانا پڑ گیا ہے۔ ویب سائٹ cutacut.comکے مطابق اس مجسمے کی مشابہت ارطغرل غازی سے زیادہ ان کا ڈرامے میں کردار ادا کرنے والے اداکار انگین ایلتن دوزیاتن (Engin Altan Duzyatan)سے تھی۔ مقامی لوگوں نے یہ بات مشاہدہ کی اور مجسمے کی تصاویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کیں جہاں صارفین نے بھی دیکھا کہ اس مجسمے کی مشابہت ارطغرل غازی سے زیادہ ان کا کردار ادا کرنے والے اداکار سے تھی۔
مقامی حکام کے علم میں جب یہ بات آئی تو انہوں نے تحقیقات کا آغاز کیا ، جس میں یہ بات ثابت ہو گئی کہ مجسمے کی شکل اداکار انگین ایلتن سے زیادہ ملتی ہے، جس کے بعد میونسپلٹی نے اس مجسمے کو ہٹا دیا۔ میونسپلٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”مجسمے کی اداکار انگین سے زیادہ مشابہت ہونے کی وجہ سے لوگوں میں بے چینی پائی جا رہی تھی اور ہم بھی اس پر بہت پریشان ہوئے جس پر تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا اوراب اس مجسمے کو ہٹا دیا گیا ہے۔“دوسری طرف لاہور کی مرغزار کالونی میں لوگوں نے ارطغرل غازی کا مجسمہ لگا دیا ہے۔ ہاﺅسنگ سوسائٹی کے چیئرمین ارشد چیمہ نے سماءنیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”اس مسلم ہیرو نے اپنی جرا¿ت و بہادری سے دشمن کی فوجوں کو شکست دی۔ ان کے مجسمے کو دیکھ کر بچے متجسس ہوتے ہیں اور ان میں مسلمانوں کے ماضی کے بارے میں جاننے کی امنگ پیدا ہوتی ہے۔“