ترکی نے مقامی سطح پر تیار کیے گئے ڈرون کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس نے انتہائی بلندی پر 25 گھنٹوں سے زائد کی پرواز کا مقامی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ڈرون ترک کمپنی بائیکار نے تیار کیا ہے جس نے 38 ہزار 39 فٹ کی بلندی پر مسلسل 25 گھنٹے 46 منٹ تک پرواز کی جو کہ ترک ہوا بازی کی تاریخ کا ایک ریکارڈ ہے۔
ترک حکام کا کہنا ہے کہ آکنجی نامی ڈرون کو تجربانی پرواز کیلئے ضلع چورلو میں چھوڑا گیا تھا۔ آکنجی نے مقامی سطح پر تیار ہونے والے کسی بھی ڈرون سے زیادہ آسمان پر اتنی بلندی میں پرواز کی ہے۔