ترک سکیورٹی فورسز کا چھوٹا طیارہ پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیشنل پولیس کا جیٹ طیارہ جمعرات کو مشرقی صوبے وان میں ایک اہم مشن پر تھا۔ مشن مکمل کرنے کے بعد واپسی پر یہ طیارہ ایک پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں 2 پائلٹس اور 5 اہلکار شامل ہیں۔
ترک وزیر داخلہ سلیمان سولو کے مطابق 2015 ماڈل کا طیارہ 2200 فٹ کی بلندی پر پہاڑ سے ٹکرایا جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی ، سرچ ٹیموں کو پہاڑی علاقے سے طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔