ترک صدر نے پورا رمضان لاک ڈائون برقرار رکھنے کا اعلان کردیا

ترک صدر نے پورا رمضان لاک ڈائون برقرار رکھنے کا اعلان کردیا

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کو عید الفطر تک برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل امریکہ کے لیے ترکی کی فضائیہ کا ایک مال بردار طیارہ امدادی سامان لے کر جائے گا۔

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق رجب طیب ایردوان نے کہا کہ امریکہ بھیجے جانے والے امدادی سامان میں حفاظتی ملبوسات، جراحی ماسک، این 95 ماسک اور سنیٹائزرز شامل ہوں گے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ترکی کے صدر نے کہا کہ اس وقت ترقی یافتہ ممالک لاچارگی کی تصویر بنے ہوئے ہیں لیکن ہم دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے انہیں امداد فراہم کررہے ہیں۔

رجب طیب ایردوان کا کہنا تھا کہ دنیا کے 55 ممالک کو ہم امداد بھیج چکے ہیں اور ہماری امداد سے استفادہ کررہے ہیں۔ترک صدر نے دعویٰ کیا کہ ملک میں کورونا متاثرین اور اموات کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اورعوام مل کر اس وبا کے خلاف ڈ ٹے ہوئے ہیں جس کا نتیجہ مثبت انداز میں مل رہا ہے۔رجب طیب ایردوان نے کہا کہ حکومت نے عوام کی صحت کے تحفظ اوران کی بنیادی ضروریات بلا کسی تعطل کے فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں