ترک صدر رجب طیب اردوان کی اہلیہ ایمان اوان سے بالی ووڈ اداکار عامر خان نے ملاقات کی ہے ۔ ترک خاتون اول نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ ہینڈل پر عامر خان کے ساتھ اپنی چند تصاویر شیئر کیں اور انہوں نے لکھا کہ انہیں بڑی خوشی ہوئی ہے کہ ان کی عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکار، فلم ساز اور ہدایت کار عامر خان سے استنبول میں ملاقات ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر بھی بہت خوش ہیں کہ عامر خان نے اپنی نئی فلم لال سنگھ چڈھا کی ترکی کے مختلف علاقوں میں شوٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، جس کی کہ میں منتظر ہوں۔واضح رہے کہ ترک خاتون اول ایمان اوردگان نے جو تصاویر شیئر کی ہیں ان میں وہ استنبول کے حوبر مینشن کی بالکونی میں عامر خان سے محو گفتگو ہیں، تصاویر میں وہ ہمیشہ کی طرح مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں، جبکہ ان کی سالٹ اینڈ پیپر اسٹائل ان کی مکمل تیاری کو ظاہر کررہا ہے۔