ترکی کی پارلیمنٹ میں حکمراں جماعت آق کی طرف سے مالی سال 2021کا مجوزہ بجٹ پیش کیا ہے جس میں صدر کی تنخواہ میں 88ہزار لیرا کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ اعداد و شمار ترک صدر کی کل تنخواہ میں 8 اعشاریہ 3 فی صد اضافہ ہے،ترکی کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ترک صدر کی ماہانہ تنخواہ 49400 لیرا ہے جو کہ امریکی ڈالرز میں سوا 6 ہزار ڈالرز کے لگ بھگ ہے۔بجٹ میں ایوان صدر کیلئے80 کروڑ 86 لاکھ لیراکا اضافی بجٹ مختص کیا گیا ہے جس کے بعد ایوان صدر کا کل بجٹ 4 ارب 39 کروڑ لیرا ہو جائے گا جب کہ صدر کے لیے مختص بجٹ 10لاکھ 60 ہزار لیرا مقرر کیا گیا ہے۔