وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس آج ہو گی ،تمام صوبوں اور وزارت صحت حکام سے تجاویز طلب کرلی گئیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الصوبائی وزراتعلیم کانفرنس آج ہو گی ،وزیر تعلیم شفقت محمود کانفرنس کی صدارت کریں گے ،تمام صوبوں اور وزارت صحت حکام سے تجاویز طلب کرلی گئیں ،صوبوں کی مشاورت کے بعد تجاویز قومی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی جائیں گے ،ایچ ای سی حکام جامعات کھولنے سے متعلق تجاویز دیں گے ۔یاد رہے کہ کورونا وائرس کے باعث3 ماہ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند ہیں ۔