تقریب عروسی میں‌شرکت کرنے والے مہمان چودہ روز کے لیے نظر بند

ناروے کی ایک میونسپلٹی اوپ سال میں گذشتہ ہفتہ ایک تقریب عروسی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو کورونا وائرس میں مبتلاء ہونے کے شک کی وجہ سے چودہ روز کے لیے نظر بند کر دیا۔جبکہ اٹلی سے شادی میں شرکت کرنے والے دو مہمانوں میں کورونا وائرس کے جراثیم پائے گئے تھے۔
اس وقت اس شادی میں شرکت کرنے والے تمام افراد کو حفاظتی اقدامات اور مرض کی روک تھام کے لیے چودہ روز تک کے لیے نظر بند کر دیا گیا ہے۔جیسے ہی مقامی حکام کو اس بات کی اطلاع ملی کہ شادی میں اٹلی سے مہمان شرکت کرنے آ رہے ہیں انہوں نے انکے نقل و حمل کی نگرانی شروع کر دی جبکہ انکے ٹیسٹ سے انکے جسم میں وبائی مرض کے جراثیم پائے جانے کا انکشاف ہوا۔جبکہ مقامی محکمہء صحت کے اہلکاروں نے تقریب سے پہلے اور تقریب کے دوران بھی مہمانوں کو اس مرض سے بچنے کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔اس کیس کی اطلاع سب سے پہلے مقامی اخبادنے دی۔اس کے علاوہ برطانیہ،جرمنی اور آسٹریلیا سے آنے والے مہمانوں کو بھی نظر بند کر دیا گیا ہے۔
یورپ میں اس وقت اٹلی سب سے بڑ ی تعداد میں لوگ اس وبائی مرض کا شکار ہوئے ہیں۔اس وقت تک کے اعدادو شمار کے مطابق اب تک اٹلی میں کورونا وائرس میں مبتلاء ہونے والے افراد کی تعداد چھ ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس سے دو سو تینتیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
جبکہ ناروے میں کورونا وائرس میں مبتلاء ہونے والے ایک تہائی افراد اطالوی ہیں جنہیں اٹلی واپس بھیج دیا جائے گا۔ابھی تک ناروے میں ایک سو سنتالیس اراد کے اس بیماری میں مبتلاء ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں