نارویجن اخبار وی جی کے مطابق وزیر امیگریشن لست ہاؤگ نے اعلان کیا ہے کہ ناروے آنے والے تمام پناہ گزینوں کو نارویجن کلچر کی کلاسز لازمی اٹینڈ کرنا ہوں گی۔یہ تجویز محکمہء انصاف کی جانب سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں پیش کی گئی تھی۔یہ اس واقعہ کے جواب میں تھا جب نئے سال کی تقریبات کے موقع پر ایک عورت کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔جس میں غیر ملکی شامل تھے۔لست ہاؤگ نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ یہاں آنے والے تمام تارکین وطن یہاں کے قانون کلچر اور رہن سہن کو سمجھیں۔
انہوں نے ابتداء میں پچاس نارویجن کلاسیں پناہ گزینوں کے استقبالیہ سینٹروں میں متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
NTB/UFN

Recent Comments