تھرومسو میں لڑکیاں حجاب میں تیراکی کریں گی

تھرومسو شہر کے پرائمری اسکول میں اس سال موسم گرماء میں اب اسکولوں میں مسلمان لڑکیاں بورکنی میں تیراکی کر سکیں گی۔بور کنی مسلمان لڑکیوں کا تیراکی کا لباس ہے۔جس میں صرف انکے ہاتھ پاؤں اور چہرہ نظر آتے ہیں۔نارویجن اخبار نور لیس Norlys کے مطابق اسکول توقع کرتا ہے کہ بورکنی تیراکی کا لباس استعمال کرنے کی وجہ سے اب کئی لڑکیاں بھی تیراکی کے پیریڈ میں حصہ لے سکیں گی۔
اسکول کے اسٹاف کی خواہش ہے کہ مسلمان بچیاں تیراکی کے لیے بورکنی Burqini استعمال کریں اور یہ لباس وہ خود حاصل کریں اسکول مہیاء نہیں کرے گا۔یہ بات فنسنیس Finnsnes پرائمری اسکول کے پرنسپل Espen Hay اسپن نے اخبار سے ایک گفتگو میں بتائی۔انہوں نے کہا کہ بچیاں اپنے مذہب کی پابندی کی وجہ سے تیراکی کے پیریڈ میں حصہ نہیں لیتیں جبکہ اسکول سب کو برابری کی سطح پر اپنے کوچ کے ساتھ تیراکی سکھانا چاہتا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں